این اے 131: سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی اپیل کر دی

این اے 131: سعد رفیق نے الیکشن کمیشن سے دوبارہ گنتی کی اپیل کر دی

خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام انتخابات سے ہماری توقعات پوری نہیں ہو سکیں، تمام جماعتیں انتخابات پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں۔ یہ کونسا طریقہ ہے سب کو دیوارمیں چن دو۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراض والے حلقوں کو کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ اپنے وعدے سے مُکر گئے ہیں۔ دوبارہ گنتی سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

عمران این اے 131 سے منتخب نہیں ہوئے بلکہ ہارے ہوئے ہیں، میرے دونوں ایم پی ایز جیت گئے اور میں ہار گیا، اگر دھاندلی نہیں کی گئی تو تھیلے کیوں نہیں کھولے جا رہے؟ یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ ہمارا مینڈیٹ چھینا جائے، ہم نے کوئی گناہ نہیں کیا، ایک حلقے میں نہیں جہاں جہاں گڑبڑ ہوئی دوبارہ گنتی کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ آر او سے دوبارہ گنتی کروائیں۔