عمران خان کا قومی اسمبلی کی چار نشستیں چھوڑنے کا فیصلہ

Last Updated On 31 July,2018 06:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کی پانچ میں سے چار نشستیں چھوڑ دیں گے۔

عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی لیکن انھیں ان میں سے چار نشستیں چھوڑنا پڑیں گی، اس سلسلے میں انہوں نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اپنے آبائی حلقہ میانوالی کی نشست برقرار رکھنے کا امکان ہے کیونکہ وہ انتخابی مہم کے دوران میانوالی کی نشست پاس رکھنے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔

عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53، لاہور کے حلقہ این اے 131، بنوں کے حلقہ این اے 35 اور کراچی سے این اے 243 کی نشست چھوڑنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض رہنماؤں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو لاہور کی سیٹ نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ ان کے خیال میں ان کے مخالف امیدوار سے ووٹوں کا فرق کم ہے، ضمنی انتخاب ہوئے تو اسے جتنا مشکل ہو گا۔