این اے 60: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع

این اے 60: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع

اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طرف سے اپنے بھتیجے سابق ٹاؤن ناظم شیخ راشد شفیق کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا گیا جس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بھی ٹکٹ کے حصول کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا، پارٹی ذرائع کے مطابق ٹکٹ کے زاہد کاظمی، چوہدری مصدق گھمن، ساجد علی قریشی، شہریار ریاض، میجر انیس سلطان، ارج شاہ نواز، مرتضیٰ ستی، ہارون ہاشمی چوہدری اصغر ایڈووکیٹ خواہشمند ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کا حتمی فیصلہ عمران خان اور پارلیمانی بورڈ ہی کرے گا، ٹکٹ کے خواہشمندوں نے پارٹی کی اعلٰی قیادت سے رابطے تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹرز سے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔