کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار نعمت اللہ زہری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی صدر یار محمد رند کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے نعمت اللہ زہری نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یار محمد رند اور ان کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، اس موقع پر یار محمد رند نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت پر نعمت اللہ زہری کو خوش آمدید کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا بی اے پی وفاق میں اور تحریکِ انصاف صوبے میں حکومت سازی میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گی۔ خیال رہے کہ آزاد حیثیت میں کامیاب ہونے والے نعمت اللہ زہری سابق وزیرِاعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری کے بھائی ہیں۔