عمران کو حلف سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

Last Updated On 06 August,2018 02:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو حلف لینے سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار حافظ احتشام ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں موقف اخیتار کیا گیا کہ عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان پر سنگین الزامات عائد کئے، ایسے شخص کا وزیراعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کیخلاف ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا عدالت ریحام خان کو بھی لگائے جانے الزامات کے شواہد فراہم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو فریق بنایا گیا ہے۔