حنا پرویز بٹ کی جانب سے اسد عمر کیلئے جلد صحتیابی کی دعا

Last Updated On 06 August,2018 06:58 pm

لاہور (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز کی سابق ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی جانب سے اسد عمر کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حنا پرویز بٹ نے اپنے پیغام میں اسد عمر کو وہیل چئیر پر بیٹھے ان کی تصویر کے ساتھ ٹیگ کرتے ہوئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔


متوقع وزیر خزانہ اسد عمر گزشتہ رات بڈھانہ گائوں میں گھوڑے سے گر کر زخمی ہو گئے تھے،وہ نواحی گائوں میں استقبالیہ تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے جہاں انہیں مقامی روایت کے مطابق گھوڑے پر بٹھایا جارہا تھا کہ وہ رکاب میں پاؤں رکھتے ہوئے پھسل گئے۔

حادثے کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا ، ابتدائی علاج کے بعد ان کو گھر بھجوا دیا گیا، تر جمان کے مطابق مقامی کار کنوں کی جانب سے انتخابات میں کامیابی کے بعد استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ،یاد رہے کہ اسد عمر کو پہلے بھی کمر کی تکلیف تھی۔