لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کی بطور ایم این اے کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ اسلام کا تقدس پامال کرنے میں ملوث ہیں کیونکہ انہوں نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔
درخواست میں عدالتِ عالیہ سے کہا گیا تھا کہ وہ رانا ثنا اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکے۔