پی پی 123 میں دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار سید قطب شاہ کامیاب قرار

پی پی 123 میں دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار سید قطب شاہ کامیاب قرار

پی پی 123 پیر محل میں دوبارہ گنتی کا رزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دوبارہ گنتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی امیدوار سونیا علی رضا کی جیت ہار میں بدل گی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سید قطب علی شاہ دوبارہ گنتی میں 17 ووٹوں سے کامیاب ہو گئے، پہلے تحریکِ انصاف کی امیدوار 70 ووٹوں سے کامیابی ہوئی تھیں۔

ریٹرننگ افسر شہوار امین واہگہ کی جانب سے جاری کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سید قطب علی شاہ 53122 حاصل کر کے فاتح جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوار سیدہ سونیا علی رضا شاہ 53105 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں۔