راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایفیڈرین کیس میں سزا پانے والے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحنیف عباسی طبیعت بگڑنے پرہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ان کے اہلخانہ کا موقف ہے کہ انھیں حنیف عباسی سے ملنے نہیں دیا جا رہا، جیل میں ملنا آسان تھا ہسپتال میں مشکل بنا دیا گیا۔
ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی آر آئی سی ہسپتال میں دوبارہ حالت خراب ہوگئی ،ان کے دل میں اینجوپلاسٹی کے ذریعےسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ ان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی اہلیہ اور بچوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی، جیل میں ملنا آسان تھا ہسپتال میں بہت مشکل بنادیا گیا، ڈاکٹروں کی طرف سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں اسکے باوجود ملنے نہیں دیا جا رہا۔