اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم سے لیگی رہنماؤں کی ملاقاتیں

Last Updated On 24 August,2018 02:49 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، پرویز رشید سمیت دیگر لیگی رہنماؤں نے ملاقاتیں کی۔

راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، دانیال عزیز اور عبدالقادر بلوچ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے۔ پرویزرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا اعتزازا حسن اڈیالہ آکر نواز شریف سے معافی مانگیں گے تو حمایت کریں گے، انتخابی نتائج میں عوام نے چوہدری نثار کو رد کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں لیگی رہنما مائزہ حمید، برجیس طاہر اور چودھری تنویر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی۔ لیگی رہنماؤں کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
 

Advertisement