'پارلیمنٹ کو بوگس کہنے والے فضل الرحمان صدر بننا چاہتے ہیں'

Last Updated On 29 August,2018 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چوہدری کا کہنا ہے پیمرا اور پریس کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیمرا کوختم کر کے پاکستان میڈیار یگولیرٹی اتھارٹی بنا رہے ہیں، پی ٹی وی میں سنسر شپ ختم کر دی ہے، فضل الرحمان کیلئے پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن صدر مملکت بننا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیر سنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بنا کر واک آؤٹ کیا، نواز شریف بطور وزیراعظم سینیٹ میں قدم نہیں رکھتے تھے، مگر عمران خان اکثریت نہ ہونے کے باوجود سینیٹ میں آئے۔ انہوں نے کہا دیکھنا ہے اپوزیشن آگے جا کر کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے، گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی، نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا صدارتی الیکشن میں عارف علوی کا پلڑا بھاری ہے، نواز شریف کو عدالت لایا ہی کیوں جاتا ہے، جیل ٹرائل ہونا چاہیئے، جیل میں تمام سہولتیں ہیں، نواز شریف کو عدالت لانے اور لے جانے پر بہت خرچ ہوتا ہے۔