اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے خورشید شاہ کے بیان پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار عارف علوی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے کہا ہے کہ انھیں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہوا، عارف علوی تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی واضح ہے۔ اعتزاز احسن سے درخواست ہے کہ صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل نہ ہوں۔
فواد چودھری نے کہا کہ مدِمقابل کوئی بھی ہو، عارف علوی کی کامیابی پر فرق نہیں پڑے گا۔ وہ علوی بھاری اکثریت کے ساتھ صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے تیار ہیں۔
خیال رہے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اعتزاز احسن کا نام بطور صدارتی امیدوار پی ٹی آئی نے تجویز کیا تھا اور وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری نے خود ان کے پاس آ کر اعتزاز احسن کا نام لیا تھا تاہم ہماری جانب سے ڈن کیے جانے کے بعد نہ تو انہوں نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ان کی قیادت نے، بلکہ صدارتی امیدوار کیلئے عارف علوی کا نام تجویز کر دیا۔