پی پی وفد کی اختر مینگل سے ملاقات، صدارتی الیکشن میں حمایت کی درخواست

پی پی وفد کی اختر مینگل سے ملاقات، صدارتی الیکشن میں حمایت کی درخواست

میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار اختر مینگل کے سامنے اپنا مدعا رکھ دیا، امید ہے ان کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا، کوشش ہے مولانا فضل الرحمان بھی دستبردار ہو جائیں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی درخواست اپنی پارٹی کے سامنے رکھوں گا۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کا حل اور محرومیوں کا ازالہ چاہتے ہیں۔