پارلیمان اپنی ایک اور ذمہ داری پوری کرنے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

پارلیمان اپنی ایک اور ذمہ داری پوری کرنے جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتوں میں نظریاتی یکسانیت نہیں تھی، کوشش کریں گے اپوزیشن کا کردار تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھیں، حکومت میں آتے ہی کئی ٹاسک دیکھے۔ انہون نے کہا مشکلات سے انکار نہیں کر سکتے، غلط فہمی کا شکار نہیں، آگے بڑھنے کا ارادہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا امید ہے کہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، عمران خان کی سنجیدگی اور محنت سامنے ہے، کئی دنوں میں کئی کابینہ کے اجلاس اور ٹاسک فورس کی تشکیل دیکھی۔