پنجاب پاور ڈویلپمنٹ سکینڈل، عمران علی یوسف کے گرد گھیرا تنگ

Last Updated On 07 September,2018 05:53 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب پاور ڈویلپمنٹ سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف اور مبینہ فرنٹ مین اکرام نوید کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا، اکرام نوید کی ایک ارب کی جائیداد نیب نے ضبط کر لی گی۔

پنجاب پاور سکینڈل میں سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کے گرد مزید گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ نیب نے اکرام نوید کی 1 ارب روپے سے زائد کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ اکرام نوید نے 13 کروڑ روپے عمران علی یوسف کو بھی ادا کئے تھے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اکرام نوید نے عمران علی کے پلازے میں 2 منزلوں کی خریداری کی تھی سرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دی تھیں۔

نیب نے اکرام نوید کی مال آف گلبرگ میں تین دکانیں ضبط کر لیں ہیں۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف فنانس آفیسر اکرام نوید علی عمران کا مبینہ فرنٹ مین ہے۔