فنڈ کی اپیل، اوورسیز پاکستانی مثبت ردعمل ظاہر کرینگے، اقتصادی ماہرین

Last Updated On 07 September,2018 11:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی ماہرین کی رائے میں وزیرِاعظم کی ڈیم فنڈ کے لیے اپیل پر اوورسیز پاکستانی مثبت ردعمل ظاہر کرینگے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے معیشت مضبوط ہو گی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کاموقع ملے گا، ملکی اور بیرونِ ملک سے اکٹھی ہونے والی رقم سے ڈیمز کی تعمیر ممکن ہے۔ وزیرِاعظم کی ڈیم فنڈ کے لیے اپیل پر اوورسیز پاکستانی مثبت ردعمل ظاہر کر ینگے۔

ماہرین کی رائے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے معیشت مضبوط ہوگی، بیرونِ ملک پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ ان کی رائے میں ملکی اور بیرونِ ملک سے اکٹھی ہونے والی رقم سے ڈیمز کی تعمیر ممکن ہے۔ اقتصادی ماہرین کی رائے میں اس کو سرمایہ کاری کے طور پر لیا جا سکتا ہے۔

سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہو گا۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت کو ڈیم کیلئے سوچ اور فارمولا بنانے کی ضرورت ہے، پیسہ جمع ہو جائے گا۔

معاشی ماہر حمد اسلم کی رائے میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے ابتدائی طور پر اقتصادی مشکلات دور ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ملک کے اندر بھی کئی اور ذرائع سے ڈیم کیلئے فنڈ اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement