وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پنجاب بیوروکریسی تک آپہنچی

وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم پنجاب بیوروکریسی تک آپہنچی

حکومت کی کفایت شعاری مہم پنجاب بیوروکریسی تک آپہنچی۔ صوبائی حکومت نے سیکرٹری بلدیات سے افسران کے عالیشان رہائشگاہوں اور ریسٹ ہاوسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ 10 مرلہ سے 5 کنال تک کے گھروں کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔ عبدالعلیم خان سرکاری بنگلوں اور رہائشگاہوں کی مالیت سے متعلق بریفنگ وزیراعظم کو دیں گے اور وہ نیلامی کا حتمی فیصلہ کریں گے۔