حلقہ این اے 131، پی ٹی آئی امیدوار فائنل نہ کر سکی

Last Updated On 10 September,2018 05:04 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ حلقے میں اپنی طرف سے مہم چلا رہے ہیں، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف ہمایوں اختر خان کی این اے 131 میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے انتخابی مہم جاری ہے، تاہم ضمنی معرکے کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال امیدوار فائنل نہیں کیا جا سکا ہے۔

ولید اقبال اور ہمایوں اختر خان حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ہمایوں اختر خان نے نشاط کالونی میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گزشتہ 25 سالوں سے حلقہ میں کام کر رہے ہیں، الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے میں اپنی طرف سے مہم چلا رہے ہیں، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔