ترک وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے

Last Updated On 14 September,2018 09:51 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ گزشتہ رات پاکستان پہنچ گئے۔ ترک وزیر خارجہ صدر، وزیر اعظم اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران تجارتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائیگی۔

؂تفصیلات کے مطابق، ترک وزیر خارجہ کی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں، ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، دونوں وزرائے خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، ترک وزیر خارجہ نئی پاکستانی قیادت کو ترک صدرکا پیغام پہنچائیں گے، مذاکرات میں باہمی تعلقات، تجارت اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔