پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت کی درخواست مسترد

Last Updated On 14 September,2018 08:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت میں پیش نہ ہونا مہنگا پڑا، سپیشل جج سنٹرل نے ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کو مسترد کر دیا۔

اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست عدالت میں عدم پیشی کے باعث خارج کر دی گئی ہے۔

سپیشل جج سنٹرل ارم نیازی نے شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ ملزم کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ ملزم کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔