گجرات:طلبہ گروپوں میں خونی تصادم، ایک طالبعلم جاں بحق

Last Updated On 15 September,2018 05:07 pm

گجرات: (دنیا نیوز) گورنمنٹ سویڈش کالج گجرات کے 2 طلبہ گروپوں میں خونی تصادم، فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

گجرات کے گورنمنٹ سویڈش کالج کے 2 طلبہ گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر خونی تصادم ہوا۔ ارسلان نامی طالبعلم کی فائرنگ سے سیکنڈ ائیر کا طالبعلم بنیامین شدید زخمی ہوا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔ دو طرفہ لڑائی میں لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا بھی خوب استعمال ہوا جس سے 10 کے قریب طلبہ زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Advertisement