وزیراعظم کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے حوالے سے اہم اجلاس

Last Updated On 15 September,2018 11:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے حوالے سے اہم اجلاس، عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مقامی حکومتوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کو تمام اختیارات دے کر عوام کو مضبوط کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اقتدار کی عوام تک حقیقی منتقلی پر یقین رکھتی ہے، خیبرپختونخوا کے تجربے کے مطابق مقامی حکومتوں کو فعال بنائیں گے۔