پی آئی اے ائیر ہوسٹس کینیڈا میں جا کر غائب

Last Updated On 18 September,2018 04:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی ائیر ہوسٹس کینیڈا میں جا کر غائب ہو گئی، حکام نے انکوائری شروع کر دی۔

پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس فریحہ مختار کو فون سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2015ء میں معطل کر دیا گیا تھا۔ حکام کی طرف سے اِس پر انٹرنیشنل فلائٹس پر جانے پر پابندی بھی عائد تھی۔

پابندی کے باوجود ائیرہوسٹس کینیڈا کی فلائٹ پر ڈیوٹی لگوانے میں کامیاب ہو گئی اور وہاں جا کر غائب ہو گئی۔ پی آئی اے حکام کے مطابق معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے واقعہ کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرہوسٹس فریحہ مختار جمعرات کو کینیڈا میں لاپتا ہوئی، جس کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئر ہوسٹس فریحہ مختار کا تعلق لاہور سے ہے اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے اس کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔