شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک چلے گئے

شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک چلے گئے

تفصیلات کے مطابق، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکا گئیں۔

امریکا جانے کیلئے شاہ محمود قریشی بغیر پروٹوکول اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے، انہوں نے بورڈنگ پراسس عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر مکمل کرایا، ایئر پورٹ پر موجود مسافر وزیر خارجہ کو اپنے درمیان پا کر خوش ہوئے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔