انٹرپول نے 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دے دیا

Last Updated On 24 September,2018 04:32 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) ذرائع کے مطابق ان میں سے 100 سے زائد افراد قتل کی وارداتوں میں مطلوب ہیں جن میں بیشتر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

روزنامہ دنیا کے ذرائع کے مطابق انٹرپول نے 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دے دیا ہے۔ انٹرپول کی طرف سے جاری کردہ مطلوب افراد کی فہرست میں چار پاکستانی ڈکیت اور 3 اغواکار بھی شامل ہیں۔

انٹرپول کی جانب سے جاری فہرست میں 100 سے زائد پاکستانی قتل کی وارداتوں میں مطلوب ہیں، ان میں سے بیشتر کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جبکہ علی حامد اور ابو زر سید عبداللہ دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب ہیں۔