مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، اپوزیشن نے کمیٹی کیلئے نام دیدیے

مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، اپوزیشن نے کمیٹی کیلئے نام دیدیے

اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ناموں میں پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، نوید قمر، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور رانا تنویر کے نام شامل ہیں۔

انتخابی دھاندلی کمیٹی میں مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار اختر جان مینگل کا نام بھی دیا گیا ہے جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی طرف سے بھی ایک ایک رکن کمیٹی کا حصہ ہو گا۔

اس سلسلے میں پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے 10،10 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ تاہم انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تقرر حکومت کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں حکومت کیساتھ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کی تقسیم پر بھی بات ہوئی۔