سلامتی کونسل میں وسیع اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

Last Updated On 26 September,2018 09:28 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہ سلامتی کونسل میں وسیع اصلاحات کی حمایت کرتے ہیں لیکن رجعت پسندی قبول نہیں ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات پر اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں وسیع اصلاحات کی حمایت کرتا ہے۔ سلامتی کونسل کو مزید جمہوری، شفاف اور جوابدہ ادارہ بنانا چاہیے۔ سیکیورٹی کونسل میں اصلاحات رکنیت کے خواہش مند چند ممالک کے مفادات کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خراب اصلاحت کوئی اصلاحات نہیں، ہم اصلاحات کے نام پر رجعت پسندی پر دستخط نہیں کریں گے۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات رکن ممالک کے لئے سٹریٹجک اہمیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اصلاحاتی عمل پر اتفاق رائے کیلئے ضروری ہے کہ رکن ممالک کے نقطہ نظر کو سامنے رکھا جائے۔