کراچی: مفت کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Last Updated On 29 September,2018 03:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس چیف امیر شیخ نے ہوٹلوں سے مفت کھانا کھانے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

کراچی پولیس کے اہلکاروں کی شامت آگئی، ہوٹلوں پر کھانا ضرور کھائیں مگر پیسے بھی ادا کر دیں۔ کراچی پولیس چیف امیر احمد شیخ نے مفت کا کھانا کھانے والے پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کو تنبیہ کی اور ساتھ ہی بل خود ادا کرنے ہدایت کر دی۔

ایڈیشنل آئی جی کے اس اقدام پر ہوٹل ملکان سے انکی رائے جانی تو انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار دھمکیاں دیتے ہیں اور زبردستی افسران کے نام پر کھانا لیکر چلے جاتے ہیں۔ ہوٹل ملکان نے کہا کہ کراچی پولیس کے ایسے اقدامات سے پولیس میں بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہوٹل ملکان کی شکایتیں سننے کے لئے واٹس ایپ نمبر بھی جاری کر دیا۔ کوئی بھی اہلکار دھمکیاں دے تو متاثرہ شہری 03435142770 پر اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔