'حکومت کو مسائل کے حل کیلئے کارکردگی بہتر بنانی چاہیے'

Last Updated On 29 September,2018 06:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کوئی کسی کو نہیں پالتا، اگر بلاول بھٹو کی طرح آصف زرداری توجہ دیتے تو نہ محمد حسین اور نہ ہی سہیل انور سیال فضول تقاریر کرتے۔

ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی عدالت آئے تو تنہا کورٹ روم میں بیٹھے رہے، میڈیا سے گفتگو کے وقت بھی کوئی رہنماء ساتھ نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کال پر بلاول بھٹو نے سہیل انور سیال کی سرزنش کی ہے۔ تحریک انصاف کی ایک ماہ کی کارکردگی کے سوال پر ڈاکٹر فاروق ستار نے جواب دیا کہ اگر حکومتوں کی کارکردگی اچھی ہو تو اسمبلیوں میں فضول تقاریر نہ سننی پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مسائل کے حل کیلئے کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔

Advertisement