حکومت کی وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 125 ارب روپے کی کٹوتی

Last Updated On 29 September,2018 10:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف حکومت کا ترقیاتی بجٹ جاری، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 125 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی۔

دنیا نیوز کو موصول ترقیاتی بجٹ کی دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے سے کم کر کے 675 ارب روپے کردیا گیا۔ مقامی وسائل سے 530 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔ ترقیاتی بجٹ میں غیرملکی ذرائع سے 144 ارب روپے شامل کیے جائیں گے۔ آئی ڈی پیز کی بحالی اور ریلیف کے لیے اضافی فنڈز ختم کردیے گئے۔

دستاویز کے مطابق ریلوے کا بجٹ 34 ارب روپے سے کم کر کے 28 ارب روپے کردیا گیا۔ خصوصی پروگرامز کا بجٹ 10 ارب روپے سے بڑھا کر 27 ارب روپے کردیا گیا۔ این ایچ اے کا بجٹ 210 ارب روپے سے کم کرکے 185 ارب روپے، پیپکو کا بجٹ 361 ارب روپے سے کم کرکے 333 ارب روپے اور آبی وسائل کا بجٹ 79 ارب روپے سے کم کرکے 77 ارب روپے کردیا گیا۔

Advertisement