برتن، پلاسٹک کے ڈبے: لاہوریوں نے عجیب ہیلمٹ بنا لئے

Last Updated On 01 October,2018 11:20 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا) شہر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان سے بچنے کیلئے شہریوں نے نت نیا طریقہ تلاش کرلیا۔ شہریوں نے سروں پر پلاسٹک کے برتن اور پلاسٹک کے ڈبوں سے ہیلمٹ بنا لئے۔

تفصیلات کے مطابق مال روڈ پر شہریوں نے چالان سے بچنے کیلئے برتن ، پلاسٹک کے ڈبے کاٹ کر سروں پر لے لئے ، اسکے علاوہ گتے کے ڈبہ کا ہیلمٹ پہن کر بھی شہری سفر کر رہے ہیں۔

ایک شہری نے سر پر پلاسٹک پہن کر مال روڈ پر سفر کیا جس پر ٹریفک وارڈن نے اسکو روک کر چالان کر دیا۔ ٹریفک وارڈنز کا کہنا ہے کہ یہ ٹریفک وارڈن سے مذاق ہے ایسے حرکتیں کرنے والے شہریوں کو ڈبل جرمانہ کیا جائے گا۔