پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، جواب طلب

Last Updated On 02 October,2018 12:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی 10 سالہ آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ عدالت نے پی آئی اے سے رپورٹ پر ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی آئی اے کرپشن کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

رپورٹ میں پی آئی اے خسارے کی وجہ تجربہ کار اور پیشہ ور لیڈرشپ کی کمی کو قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں قومی ائیرلائن کا خسارہ 72 ارب روپے تھا، 2017 میں خسارہ 360 ارب روپے پر پہنچ گیا۔

رپورٹ میں قومی ہوا بازی پالیسی مرتب کرنے، میرٹ پر تعیناتیاں اور عالمی ائیرلائنز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر نظر ثانی کی سفارش کر دی۔
 

Advertisement