رواں مالی سال مہنگائی کی شرح میں 5.6 فیصد اضافہ

Last Updated On 01 October,2018 10:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی، رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں ہی مہنگائی کی شرح میں 5 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 5.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی اور تعلیمی اخراجات میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا۔پاکستان شماریات بیورو کے مطابق جولائی سے ستمبر تک 3 ماہ کے دوران پٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہر دن کی مہنگائی نے جینا مشکل کر دیا ہے۔ حکومت نے قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک نہیں کیا، غفلت کے باعث منافع خور من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔