ضمنی الیکشن نے بجلی نہ گرنے دی؟

ضمنی الیکشن نے بجلی نہ گرنے دی؟

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تین اور ایجنڈا آئٹمز شامل کر کے بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کی سمری پر غور ہی نہیں کیا گیا۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے وزیرا عظم کو بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجوزہ اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی تھی۔

پی ٹی آئی کے لاہور سے امیدوار ہمایوں اختر نے وزیرا عظم پر واضح کیا کہ اگر حکومت نے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تو ضمنی انتخابات میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جس پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے امیدواروں کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر کو زبانی احکامات د ئیے کہ وہ بجلی کی قیمتوں میں اضا فے کی سمری کو موخر کر دیں۔

اوگرا کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایاکہ ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کی منظوری دی ہے لیکن اتھارٹی کو کابینہ کے فیصلہ کی کاپی وصول نہیں ہوئی اس کے بغیر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکتا۔