وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 04 October,2018 11:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تکنیکی تربیت سے متعلق جاپان کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے گی، ترکی کے ساتھ سینٹرآف ایکسی لینس کے قیام کے معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اسٹیٹ بینک کے شئیرز کے محاصل کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کو اقتصادی شعبوں میں تعیناتیوں کےاختیارات دینے کی منظوری، مالیاتی پالیسی بورڈ میں ممتاز معیشت دانوں کی تقرری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، میجر جنرل محمد عارف کو ڈائریکٹر جنرل اے این ایف بنانے کے فیصلہ کی توثیق کی جائے گی۔