محکمہ اطلاعات سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع

Last Updated On 06 October,2018 06:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شرجیل میمن کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے محکمہ اطلاعات سندھ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات شروع کر دیں۔ گریڈ 17 کے 43 افسران کی بھرتی کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔

قومی احتساب بیورو نے محکمہ اطلاعات کو خط لکھ کر جعلی بھرتی کیے جانے والے 17 گریڈ کے افسران کی تفصیلات مانگ لیں۔ خط میں کہا گیا کہ 43 جعلی بھرتی ہونے والے افسران کے کوائف، نام اور شناختی کارڈز کی فوٹو کاپیاں فراہم کی جائیں۔ نیب نے سوال اٹھایا کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود انہیں کیسے بھرتی کر لیا گیا؟ 17 گریڈ کے انفارمیشن افسران کو پبلک سروس کمیشن کی ٹیسٹ کے بغیر کیوں رکھا گیا؟ اکاؤنٹنٹ جنرل سے پہلے انہیں سیلری کیسے اور کون فراہم کر رہا تھا؟ افسران کو ماس کمیونیکشن کے بجائے دیگر ڈگریوں پر کیسے بھرتی کیا گیا؟

خیال رہے کہ شرجیل میمن کے دور میں 43 افسران کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا گیا اور معاملہ پانچ سال سے التوا کا شکار ہے۔

Advertisement