وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کاجائزہ

Last Updated On 07 October,2018 12:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پروگرام کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پسماندہ علاقے کے لوگوں کازیادہ حق ہے، فلاح عامہ کےمنصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی،

 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پروگرام کا جائزہ لیا۔ رواں مالی برس کے بجٹ میں ان علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا. اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ تعلیم ،صحت ، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر پسماندہ علاقے کے لوگوں کازیادہ حق ہے ، فلاح عامہ کے منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے بجٹ کے حوالے سے کہا کہ عوام کوزیادہ ریلیف دینےکی کوشش کریں گے، کم ترقی یافتہ علاقوں کی بجٹ میں بنیادی حیثیت ہوگی، بجٹ اعداد و شمار کا ہیر پھیر نہیں ترقیاتی عمل کاعکاس ہوگا، صاف پانی،صحت،تعلیم ودیگرشعبوں کی بہتری کیلئےاقدامات کریں گے۔