شہبازشریف کا حوالات میں پہلا دن، گھرسے ناشتے سمیت ضروری سامان بھجوایا گیا

Last Updated On 07 October,2018 06:20 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہبازشریف کا حوالات میں پہلا دن، سابق وزیراعلٰی کے گھر سے ناشتہ نیب آفس پہنچا، چہل قدمی کیلئے سیل سے باہر نکالا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیلئے گھر سے نیب آفس میں ناشتہ بھجوایا گیا، ناشتے کے ساتھ کپڑے اور دیگر ضروری سامان بھی شامل تھا۔ گھر سے بھیجے گئے ناشتے کو چیک کرنے کے بعد شہبازشریف تک پہنچایا گیا جس میں ابلے ہوئے انڈے، چائے اور سینڈوچ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کو دن میں ایک بار سیل سے باہر چہل قدمی کیلئے نکالا جائے گا۔