اسلام آباد: (آن لائن) پیر موہڑہ شریف کی جانب سے این اے 53 کے امیدوار کی نصرت کیلئے دعائے خیر بھی کرائی گئی.
پیر آف گولڑہ شریف، پیر آف بری سرکار کے بعد پیر موہڑہ شریف نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پیر آف موہڑہ نے اپنے مریدین کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اعوان کی سپورٹ کے ساتھ انہیں ووٹ دیا جائے۔پیر آف موہڑہ شریف کی طرف سے پیغام ان کے خلیفہ طاہر خان کے گھر پر پڑھ کر سنایا گیا ۔پیغام سینکڑوں مریدین اور پاکستان تحریک انصاف ضلع اسلام آباد کے صدر نعیم خان کی موجودگی میں کیا گیا ۔پیر آف موہڑہ شریف کی جانب سے این اے 53 کے امیدوار علی اعوان کی نصرت کے لئے دعائے خیر بھی کرائی گئی ۔اس موقع پر عمائدین علاقہ راجا محبوب، چوہدری تاثیر، ملک عامر، راجا شوکت، راجا فیض سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے ۔پاکستان تحریک انصاف ضلع اسلام آباد کی جانب سے پیر موہڑہ شریف، عمائدین سوہان و دیگر علاقہ جات کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔