پاک فوج کے کسی افسر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Last Updated On 10 October,2018 10:38 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماجی میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی سمیت پاک فوج کے کسی افسر کا کسی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں، پاک فوج میں صرف ڈی جی آئی ایس پی آر کا سماجی میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ہے، باقی تمام اکاؤنٹس جعلی تصور کیئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات: آئی ایس پی آر