سپریم کورٹ کا ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا حکم

Last Updated On 11 October,2018 05:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کا حکم دےدیا ہے۔ کمیٹی صوبوں کواحکامات جاری کر سکے گی اور اس کا معاوضہ صوبائی حکومتیں ادا کریں گی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ملک بھرمیں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر پرویز حسن اپنی ٹیم خود اور ملک و قوم کیلئے کچھ کر کے آلودگی کا مسئلہ حل کریں۔ کمیٹی کو کوئی قانونی مشکل پیش نہیں آنی چاہیے، کمیٹی صوبوں کو حکم جاری کر سکتی ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کےخاتمے کےلیےمنتخب کردہ ٹیم کومعاوضہ بھی ملے گا، جو صوبائی حکومتیں اداکریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لائحہ عمل کے لئے جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن کےساتھ میٹنگ کرلیں۔ مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔