قومی دولت لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیراعظم

قومی دولت لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری اور قومی اسمبلی اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی کارکردگی سمیت اہم امور پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے کے فیصلے اور ملک کو درپیش معاشی مسائل پر عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ پچاس لاکھ گھروں اور گرین پاکستان منصوبوں کو بھی اجاگر کیا جائے جبکہ ٹاک شوز میں بھی حکومتی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی اور انہیں ہر صورت میں بے نقاب کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید، نعیم الحق، افتخار درانی، عثمان ڈار اور دیگر نے شرکت کی۔