لاہور: (دنیا نیوز) عثمان ڈار کی بطور چیئر مین یوتھ پروگرام تعیناتی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی۔
لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار کی بطور وزیر اعظم یوتھ پروگرام تعیناتی قوائد وضوابط سے ہٹ کر کی گئی ہے، جعلی ڈگری ہولڈر کو یوتھ پروگرام کا چیئر مین مقرر کر دیا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت عثمان ڈار کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن واپس لے۔
یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کو بطور وزیراعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، سابق حکومت میں یہ عہدہ مریم نواز کے پاس تھا۔