سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا لیڈر مان لیا

Last Updated On 14 October,2018 10:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) ایک اور بڑی سیاسی تبدیلی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عمران خان کو بڑا لیڈر مان لیا۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے عمران خان کو لیڈر قرار دے دیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ وہ ہوتی ہے جو سب کو ساتھ لیکر چلے، اصل مسئلہ ماضی میں اور آج بھی یہ ہے کہ بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں۔ ملک کا بڑا مسئلہ قیادت کا فقدان ہے، پاکستان میں پچھلے 50 سالہ سیاسی تاریخ میں 4 سیاسی لیڈر پیدا ہوئے، جن میں ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان شامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ میرا ذاتی مؤقف ہے، پارٹی کا نہیں۔ سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں عاصمہ جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ہمت، حوصلہ اور جرات تھی۔