کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ضمنی انتخابات کے دوران بھی کےالیکٹرک روش سے باز نہ آیا مختلف پولنگ سٹیشنز پر بجلی غائب رہی جس کے باعث پولنگ عملے کو شدید پریشانی کا سامنا رہا اور ووٹرز بھی نالاں نظر آئے۔
ملک کے معاشی دارالحکومت میں ضمنی الیکشن کے روز بھی مختلف علاقوں سے بجلی غائب رہی جس کے باعث پولنگ سٹیشنز پر تعینات عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ووٹرز مناسب سہولیات میسر نہ آنے کے باعث نالاں نظر آئے۔
کے الیکٹرک کی کارکردگی الیکشن کے روز بھی معمول کے مطابق رہی اور بجلی منقطع ہونے کا سلسلہ نہ رکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کم از کم الیکشن کے روز تو سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ ووٹ ڈالنے کا عمل مسلسل جاری رہ سکے۔