اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنرسردار رضا نے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ملک بھر میں جاری پولنگ کے عمل کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ چیف الیکشن کمشبر کو انتخابی شکایات سے متعلق بریفنگ دی گئی اور سعد رفیق کے بیان سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنرسردار رضا نے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ٹی نے چیف الیکشن کمشنرکو آئی-ووٹنگ پربریفنگ دی۔ انھوں نے بتایا کہ بحرین سے پاس کوڈ کی شکایت پرمعلومات فراہم کی گئیں، اب تک 2800 تارکین وطن نے ووٹ کاسٹ کیے، پی بی 35مستونگ سے ایک سمندر پار پاکستانی نے ووٹ کاسٹ کرلیا۔
ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق 10 شکایات موصول ہوئیں جس پر متعلقہ آراوز کواحکامات جاری کر دیئے، انھوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرکو سعد رفیق کے بیان سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ سعد رفیق نے کہا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے جس پر ترجمان نے موقف دیا کہ تارکین وطن زائدالمیعاد پاسپورٹ پربھی خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے تھے۔