کراچی: امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، سوار زخمی

Last Updated On 16 October,2018 01:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے سوار زخمی ہو گیا، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، خاتون ڈرائیور کو جانے کی اجازت

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی امریکی قونصلیٹ کی تھی جسے ایک غیر ملکی خاتون چلا رہی تھی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ زخمی ہونے والا شخص پاکستان نیوی کا ملازم ہے۔

جاوید اوڈھو کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون سفارتکار دوسری کار میں ایمبیسی چلی گئی جبکہ جس کار سے حادثہ ہوا اسے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔