بھلوال :بس اور کالج وین میں تصادم، 7طالبات جاں بحق

بھلوال :بس اور کالج وین میں تصادم، 7طالبات جاں بحق

گجرات روڈ پر خوفناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب مختلف کالجز کی طالبات کو لے کر جانیوالی وین کو سامنے سے آنیوالی مسافر بس نے ٹکر مار دی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ وین ڈرائیور اور 7 طالبات موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 طالبات زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمی تحصیل ہسپتال منتقل کیے، حادثے کے بعد مختلف کالجز کے طلبا اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مشتعل طلبا نے مسافر بس کے شیشے توڑ کر آگ لگا دی۔