نیب کی سالانہ ریکوری میں اضافہ، 2017 سے تاحال 6 ارب 62 کروڑ برآمد کیے

Last Updated On 17 October,2018 03:26 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نیب کی سالانہ ریکوری میں خاطرخواہ اضافہ ہوا، 2017 کے بعد 368 فیصد، وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد میں سالانہ 336 فیصد، انکوائریاں نمٹانے میں سالانہ 62 فیصد، سالانہ مکمل کی گئی تفتیش میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔ نیب نے 16-2000 کے دوران 14 ارب 15 کروڑ 30 لاکھ روپے برآمد کیے اور 2017 سے تاحال 6 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کیے۔

نیب لاہورکی مختلف کیسزمیں ریکورکی گئی رقم کی تفصیلات دنیا نیوزپر آ گئیں، نیب کی سالانہ ریکوری 2017 کے بعد 4 ارب 14 کروڑ ہو گئی، 2016 تک نیب کی سالانہ ریکوری 885 ملین تھی، نیب نے 16-2000 کے دوران 14 ارب 15 کروڑ 30 لاکھ روپے برآمد کیے اور 2017 سے تاحال 6 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کیے۔

نیب لاہور کی وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد میں سالانہ 336 فیصداضافہ ہوا، 16-2000 کےدوران 1533 گرفتاری وارنٹ جاری کیے گئے جو سالانہ 95 تھے ، 2017 سےاب تک 663 گرفتاری وارنٹ جاری کیے، 2017 سے اب تک سالانہ وارنٹ گرفتاریوں کی تعداد 414 ہوگئی۔ نیب لاہورنے 16-2000 کے دوران 1076 وارنٹ گرفتاریوں پرعملدرآمد کیا جو 16-2000 تک سالانہ 67 تھا۔ 2017 سےاب تک وارنٹ گرفتاریوں کی سالانہ تعداد 253 ہوگئی۔ وارنٹ گرفتاریوں پرعملدرآمد میں سالانہ 278 فیصد اضافہ ہوا۔

نیب لاہورنے 16-2000 تک 1958 انکوائریوں کا حکم جاری کیا، سال 2017 سے اب تک سالانہ انکوائریوں کی تعداد 170 ہوگئی۔ نیب لاہورنے 16-2000 تک 1754 انکوائریاں نمٹائیں۔ سال 2017 سے اب تک 285 انکوائریاں نمٹائیں،سال 16-2000 کے دوران 110 انکوائریاں سالانہ نمٹائیں اور انکوائریاں نمٹانے میں سالانہ 62 فیصد اضافہ ہوا۔

نیب لاہورنے سال 16-2000 کے دوران 1064 تفتیش مکمل کیں، سال 2017سے اب تک 139 تفتیش مکمل کیں، سال 16-2000 کے دوران سالانہ 67 تفتیش مکمل کیں۔ نیب لاہور نے 2017 سے اب تک سالانہ 87 تفتیش مکمل کیں۔ نیب لاہور کی سالانہ مکمل کی گئی تفتیش میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔

نیب لاہور نے 16-2000 تک 723 ریفرنس دائر کیے اور 2017سےاب تک 80 ریفرنس دائرکیے، نیب لاہور کی 16-2000 تک دائر کیے گئےسالانہ ریفرنس کی تعداد 45 تھی، 2017 سے اب تک دائرسالانہ ریفرنسز کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی اور 16-2000تک ریفرنسز پر فیصلوں کی تعداد سالانہ 22 تھی۔ نیب لاہورکے 2017سےاب تک ریفرنس پرفیصلوں کی تعداد 26 ہو گئی۔ ریفرنسز پرفیصلوں کی تعداد سالانہ 18 فیصد ہو گئی، نیب لاہورکے 2017 سےاب تک 404 وارنٹ گرفتاریوں پرعملدرآمد ہوا۔