احد چیمہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کاریفررنس دائر

Last Updated On 18 October,2018 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق ڈی جی ایل ڈٰی اے احد چیمہ کی مشکلات میں اضافہ، نیب لاہور نے ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔

نیب ریفرنس میں احد چیمہ کے نام پر 22 مختلف جائیداد یں بتائی گئی ہیں۔ ریفرنس کے مطابق احد چیمہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی میں بینک الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو جبکہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر 6 پلاٹس ان کی ملکیت ہیں۔

احتساب عدالت کے جج نجم الحسن 31 اکتوبر کو احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کریں گے۔ نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ تفتیش کے دوران ان جائیدادوں کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے جس کی بنا پر ریفررنس دائر کیا گیا۔